29 دسمبر 2014 - 16:04
افغانستان میں بم دھماکہ کئی پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی

جنوب مغربی افغانستان میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کئی پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوب مغربی افغانستان میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کئی پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق یہ بم دھماکہ صوبے نیمروز کے صدر مقام زرنج میں سڑک کنارے ہوا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغان پولیس نے دعوی کیا ہے کہ یہ بم پولیس کی ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جو خشرود کے راستے میں منفجر ہوا۔زرنج، دارالحکومت کابل کے جنوب مغرب میں سات سو نوّے کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ادھر قندھار میں عوام کی ایک تعداد نے طالبان گروہ کے خلاف استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔ صوبے قندھار کے علاقے میوند کے پولیس سربراہ نے پیر کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا ہے کہ میوند کے ایک سو تیس افراد نے اس علاقے سے طالبان گروہ کا صفایا کرنے کیلئے اس گروہ کے خلاف ہتھیار اٹھا لئے ہیں۔ میوند کے اس پولیس عہدیدار نے طالبان گروہ کے خلاف عوامی استقامت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے اس اقدام سے میوند اور اس کے اطراف کے علاقوں میں امن قائم کرنے میں مدد ملےگی۔ اس سے قبل غزنی، نورستان اور کنڑ صوبوں کے بعض علاقوں کے عوام نے بھی طالبان گروہ کے خلاف استقامت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲