29 دسمبر 2014 - 16:00
داعش نے ضلوعیہ شھر میں ایک اور جرم کا کیا ارتکاب+ تصاویر

داعش کے عناصر نے دو شیعہ عراقی سپاہیوں کو گرفتار کر کے وحشیانہ طریقے سے شہید کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی فوج نے دو ماہ قبل اکتوبر میں ضلوعیہ کے اکثر علاقوں کو دھشتگرد ٹولے داعش سے آزاد کر روا لیا تھا لیکن گزشتہ کچھ دنوں میں داعش نے دوبارہ اس شہر کے کچھ علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے عراقی فوج نے دوبارہ ان علاقوں سے داعش کا صفایا کرنے کی ٹھان لی ہے۔ دریں اثنا داعش کے عناصر نے دو شیعہ عراقی سپاہیوں کو گرفتار کر کے وحشیانہ طریقے سے شہید کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ضلوعیہ کا علاقہ صوبہ دیالہ میں واقع ہے جو دیالہ کو صوبہ صلاح الدین سے متصل کرتا ہے۔
عراقی فوجیں گزشتہ روز ضلوعیہ شہر میں داخل ہوئیں اور اس شہر کے ایئر پورٹ پر اپنا کنٹرول حاصل کر لیا۔


...............

۲۴۲