29 دسمبر 2014 - 10:39
عراقی وزیر دفاع کا دورۂ ایران

عراق کے وزیر دفاع اپنے ایرانی ہم منصب کی دعوت پر آج ایک دفاعی وفد کو ساتھ لے تہران کے آرہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر دفاع خالد متعب العبیدی اپنے دورۂ ایران کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر حسین دہقان کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کے علاوہ دوسرے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں اور دوطرفہ ، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلۂ خیال کریں گے۔ دفاعی اور فوجی تعاون میں اضافہ نیز دہشتگردی کے مقابلے جیسے موضوعات کے جائزہ کو عراقی وزیر دفاع کے دورۂ ایران کے مقاصد شمار کیا جاتا ہے۔

.......

/169