29 دسمبر 2014 - 10:35
نو دی کا کارنامہ انقلاب اسلامی کا سنہری باب

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی کمیٹی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل مسعود جزائری نے کہا ہے کہ نو دی سنہ تیرہ سو اٹھاسی مطابق دسمبر دو ہزار نو کے عظیم کارنامے کی وجہ سے انقلاب اسلامی ایران کے خلاف کودتا کی شکست یقینی ہوگئي۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  بریگیڈیر جنرل مسعود جزائری نے اتوار کے دن مزید کہاکہ سنہ تیرہ سو اٹھاسی ہجری شمسی کی سازش کا مقصد اسلامی نظام  کی بساط لپیٹنا تھا اور یہ سازش دو عشروں سے زیادہ عرصے میں دشمن نے داخلی پٹھوؤں کی مدد کے ساتھ تیار کی تھی لیکن نو دی کے عظیم کارنامے نے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔ بریگيڈیر جنرل مسعود جزائری نے مزید کہا کہ نو دی کےعظیم کارنامے کی بدولت اسلامی انقلاب ایک خطرناک گھاٹی سے سلامتی کے ساتھ گزر گیا اور یہ اسلامی انقلاب کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔ 

.......

/169