28 دسمبر 2014 - 04:46
یورپی ممالک 'اسلامو فوبیا' کا حل تلاش کریں

ترکی کے صدر نے یورپی ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ترکی پر تنقید کے بجائے اپنے یہاں بڑھتے ہوئے 'اسلامو فوبیا' کا حل تلاش کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق استنبول میں سرکاری ملازمین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے یورپی حکومتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ ترکی ایسا ملک نہیں جس پر انگلیاں اٹھائی جائیں اور اس سے باز پرس کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کو چاہیے کہ وہ ترکی پر تنقید کرنے کے بجائے اپنے یہاں بڑھتی ہوئی نسل پرستی اور اسلام مخالف جذبات پر توجہ دے اور ان مسائل کو حل کرے۔
یورپی یونین نے حکومت مخالف ذرائع ابلاغ پر ترک پولیس کے حالیہ چھاپوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے آزادی کے منافی اور یورپی اصولوں سے متصادم قرار دیا تھا۔ ترکی کی پولیس نے رواں ماہ کئی ایسے اخبارات اور ٹی وی چینلز پر چھاپے مارے تھے جو امریکہ میں مقیم بااثر ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تحریک سے منسلک یا ان کے حامی ہیں۔ ترک صدر نے ملک میں نیا آئین متعارف کرانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ ترکی میں آئندہ سال جون میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد اس سمت میں پیشرفت تیز ہو گی۔

.......

/169