27 دسمبر 2014 - 18:51
الیکشن دھاندلی: مذاکرات کا چوتھا دور بھی بے نتیجہ

پاکستان میں سن 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں اختلافات کے حل کے لئے تحریک انصاف پاکستان اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور اختتام پذیر ہوگيا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حکومتی کمیٹی اور تحریک انصاف کے نمائندوں نے آج بروز سنیچر تحریک انصاف کے جنرل سکریٹری جہانگیر ترین کے گھر میں مذاکرات انجام دیئے۔ لیکن گذشتہ تین دور کے مذاکرات کی مانند اس بار بھی مذاکرات کسی نتیجے پر نہيں پہنچ سکے۔ ابھی تک ان مذاکرات کے بارے میں کوئي تفصیل سامنے نہيں آئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پروگرام ہے کہ تحریک انصاف پاکستان اور حکومتی کمیٹی کےدرمیان مذاکرات کا پانچواں دور منگل کے دن منعقد ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169