27 دسمبر 2014 - 12:20
پاکستان، فضائیہ کے حملے میں 23 دہشت گرد ہلاک

پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کی مہم کامیابی سے جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فضائی کارروائی میں کم از کم 23  دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق فضائی حملوں میں مداخیل، لتاکا اور بسیخیل کے علاقوں کو ہدف بنایا گیا جبکہ اس کاروائی میں دہشت گردوں کے کم از کم چھ ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

فضائی حملوں میں ازبک دہشت گردوں کو ہدف بنایا گیا اور اطلاعات ہیں کہ کارروائی کے نتئجے میں ایک اہم کمانڈر بھی ہلاک ہوا ہے۔ فوجی ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

.......

/169