27 دسمبر 2014 - 10:12
دھشتگردی کے خلاف مجلس وحدت کی ریلی

مجلس وحدت مسلمین لاہور اسلام پورہ کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے شہداء سے اظہار یکجہتی اور آپریشن ضرب عضب کی حمایت میں مسجد صاحب الزمان حیدر روڈ سے چوک نیلی بار تک ریلی نکالی گئی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین لاہور اسلام پورہ کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے شہداء سے اظہار یکجہتی اور آپریشن ضرب عضب کی حمایت میں مسجد صاحب الزمان حیدر روڈ سے چوک نیلی بار تک ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید جعفر موسوی نے کی جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں سید اسد عباس نقوی ۔رائے ناصر علی ،رانا ماجد علی ،حسن رضا،سید خرم زیدی سمیت دیگر رہنما شریک تھے شرکاء طالبان دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کیخلاف نعرے لگاتے رہے اور پاک فوج کو خراج تحسین اور اُن کے حق میں نعرے بھی لگاتے رہے ریلی سے خطاب میں علامہ سید جعفر موسوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سامنے اب دو راستے ہیں ایک قائد اور اقبال کا پاکستان دوسرا شرپسند اور دہشت گردوں کا ،اور انشااللہ ہمیں اپنی پاک فوج پر یقین ہے کہ وہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان سے ملک و اسلام دشمن خارجی گروہ کا خاتمہ کر کے رہیں گے انہوں نے کہا ان دہشت گردوں نے پشاور میں ظلم کی انتہا کر دی آج حیرت کی بات ہے کہ اس ملک میں وہ لوگ جو طالبان دہشت گردوں کو اپنے بھائی یا کوئی اُن کا باپ بنتا ہے اُن کی معصوم پاکستانیوں کے بے گناہ شہادتوں پر خاموشی بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے دہشت گردوں کے حامیوں کی پاک فوج کیخلاف نازیبا زبان استعمال ،پاکستانی قوم کے لئے ایک المیہ سے کم نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲