27 دسمبر 2014 - 09:53
صہیونی فوجیوں کی فلسطینی ماہیگیروں پر فائرنگ

غزہ کے سواحل پر صیہونی فوجیوں نے فلسطینی ماہیگيروں پر فائرنگ کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے فلسطینی ماہیگیروں کی کشتیوں کو فائرنگ کا نشانہ بناکر مختلف شعبوں خاصطور سے ماہیگیروں اور کاشتکاروں کو فائرنگ کا نشانہ نہ بنانے اور غزہ کی مشرقی سرحدوں پر جارحیت کا مظاہرہ نہ کرنے کے بارے میں گذشتہ سال چھبّیس اگست کو طے پانے والے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ہے۔ غزہ کے سواحل پر فلسطینی ماہیگيروں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں  ہونے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ صیہونی فوجیوں نے ان فلسطینی ماہیگیروں کو ایسی حالت میں فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے کہ ان محصور فلسطینیوں کی آمدنی کا واحد ذریعہ، صرف ماہیگیری ہے۔ بدھ کے روز بھی غزہ میں خان یونس کے مشرقی علاقے میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی مسلمان شہید ہوگیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲