اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بدہ کی رات ایران کے صوبہ خراسان جنوبی کی دفتری کونسل کے اجلاس میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ پورے ایران میں جامع اور متوازن توسیع و ترقی عام مطالبہ ہے کہا کہ آج کی دنیا مواصلات اور رقابت کی دنیا ہے اور ایران کو اپنے خاص امتیازات سے استفادہ کرتے ہوئے ترقی کی راہ میں تمام ملکوں کے ہم پلہ ہوناچاہئے۔
صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے جدید ٹیکٹالوجی کے میدان میں ایران کی پیشرفت و ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس وقت بہت سی ٹیکنالوجی میں عالمی سطح پرسرفہرست ہے اور حکومت کا ایک مقصد اور بھرپور اہتمام علمی و سائنسی تحقیقاتی اداروں پر توجہ دینا ہے لہذا گذشتہ سولہ مہینوں میں اس سلسلے میں اہم اقدامات انجام پائے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جئوپولیٹیکل پوزیشن اور بہت سے ذخائر و معدنیات سے مالا مال ہے جن سے ایران کی زیادہ سے زيادہ ترقی کے لئے بخوبی استفادہ کرنا چاہئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران کی تاریخی ، جغرافیائی ، ثقافتی اور دینی امتیازات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ ایران علاقے کا پہلا ملک ہے جس نے آزادی، ڈیموکریسی اور ووٹ کے لئے جد وجہد کی اور سوسال قبل ڈیموکریسی اور عدالتخانہ قائم کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مسلط کردہ جنگ اور ایران مخالف پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران نے پابندیوں کے سامنے استقامت کی ہے اور اپنی استقامت جاری رکھےگی اور بلاشبہ اس مشکل سے باہرنکل جائےگی ۔
قابل ذکر ہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی بدہ کی رات اپنا دورہ خراسان جنوبی مکمل کرکے بیرجند سے تہران واپس آگئے۔

.......
/169