اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان میں فوج کے ترجمان محمد نعمان ہاتف نے آج ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ صوبۂ کنڑ میں واقع دانگام شہر کے مضافات میں چند دنوں سے جاری فوج کے آپریشن ایک سو چالیس طالبان دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں نو پاکستانی بھی شامل ہیں۔ محمد نعمان ہاتف نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی کو مشرقی افغانستان میں بدامنی کا ذمےدار قرار دیا اور کہا کہ طالبان اور پاکستانی پٹھوؤں کی سرکوبی کے لۓ دانگام شہر کے مضافات میں آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔ محمد نعمان ہاتف نے مزید کہاکہ فوجی اس علاقے سے طالبان کا صفایا کرنے میں مصروف ہیں اور جلد ہی سارے علاقے کو طالبان سے پاک کردیا جائے گا۔ واضح رہےکہ افغانستان کے صوبۂ کنڑ کے سیکورٹی حکام نے گزشتہ ہفتے کے اوائل میں کہا تھاکہ پاکستان کے حمایت یافتہ تقریبا دو ہزار طالبان نے دانگام شہر کے مضافاتی علاقوں پر حملہ کردیا ہے۔
.....
/169