23 دسمبر 2014 - 12:13
تیونس، قائد بائجی السبسی صدر منتخب

نیونس کے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے محمد قائد بائجی السبسی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کے تمام عوام کے صدر ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے صدارتی انتخابات میں فاتح قرار پانے والے السبسی نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنے ملک کے تمام شہریوں کے لیے کام کريں گے۔

نیونس کے صدر نے ٹیلی ويژن پر گفتگو کرتے اپنے رقیب منصف مرزوقی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

پیر کو صدارتی امیدوار منصف مرزوقی نے بھی کہا تھا کہ وہ عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

تیونس کے الیکشن کمیش نے اعلان کیا ہے اٹھاسی سالہ محمد قائد باجی السبسی نے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 55.68 فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مد مقابل منصف مزروقی کو 44.32 فیصد ووٹ ملے۔

اتوار کو ووٹ ڈالنے کے عمل کے اختتام پر السبسی نے ایک مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنی کامیابی کو تیونس کے شہیدوں کے نام کرتا ہوں۔

.......

/169