23 دسمبر 2014 - 08:45
لبنان کی حمایت پر ایران کا شکریہ

لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران کی جانب سے لبنان کی ملت اور استقامت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے آج ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے اعزاز ميں ظہرانے کی دعوت کے موقع پر لبنان کی استقامت کی حمایت پر رہبر انقلاب اسلامی ، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی، مجلس شورای اسلامی اور ایران کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قدردانی کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایٹمی مذاکرات ميں کامیابی سے تمام ممالک کو فائدہ پہنچے گا اور عالمی امن کے لئے مستحکم راہ ہموار ہوگي۔ لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی وزیر زياد ابوعین کی شہادت اور غزہ پٹی کو ویران کرنے کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کی تمام سوپرپاور طاقتوں کی اقوام متحدہ میں حمایت کے باوجود کامیابی حاصل کی ہے ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر علی لاریجانی شام کا دورہ مکمل کرکے آج صبح لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچے ہیں۔

.......

/169