اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وائل الحلقی نے ایران کے ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کے دوران مزید کہا کہ سعودی عرب، قطر اور اردن اب صیہونی حکومت کو اپنا دشمن نہیں جانتے ہیں اور وہ شام کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے میدان جنگ میں اتر آئے ہیں۔ شام کے وزیر اعظم نے صیہونی حکومت ، امریکہ اور خطے کے بعض عرب ممالک کی جانب سے شام میں دہشتگردوں کی حمایت اور مدد کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشتگرد یورپ کے ہتھیاروں کے ذریعے یورپ کی جنگ لڑ رہے ہیں اور سعودی عرب اور قطر کی دولت کے ساتھ شام میں ایسے بھیانک جرائم اور مظالم کا ارتکاب کررہے ہیں جن کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲