20 دسمبر 2014 - 19:51
امریکی پالیسی میں تبدیلی، کیوبا کی ثابت قدمی کا نتیجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کیوبا کے بارے میں امریکی پالیسی میں تبدیلی کو تسلط پسند طاقتوں کے دباؤ اور بائیکاٹ کے مقابلے میں کیوبا کی عوام کی ثابت قدمی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مرضیہ افخم نے آج امریکہ اور کیوبا کے تعلقات میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں کہا کہ گزشتہ پچاس برسوں کے دوران اپنے انقلابی اصولوں اور امنگوں پر کیوبا کی ملت اور حکومت کی ثابت قدمی سے یہ بات واضح ہوگئي ہے کہ آزاد حکومتوں اور ملتوں کی پائیداری اور ان کے عزم و ارادے کے مقابلے میں تسلط پسند طاقتوں کی بائیکاٹ اور الگ تھلگ کرنے کی پالیسی ایک بے سود پالیسی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کیوبا کی انقلابی حکومت سے متعلق امریکہ کی گزشتہ چند عشروں کی پالیسی کی ناکامی پر مبنی امریکی صدر باراک اوباما کے اعتراف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں آنے والی تبدیلی خطے میں کشیدگي کے خاتمے کی جانب ایک جانب شمار ہوتا ہے۔

.......

/169