19 دسمبر 2014 - 19:55
بحرین، حکومت نے ایک اور مسجد مسمار کر دی + تصویر

بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے اپنی فرقہ پرستانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے شیعہ مسلمانوں کی ایک اور مسجد کو مسمار کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف تفریق آمیزپالیسیاں جاری رکھتےہوئے دارالحکومت منامہ کے مغرب میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد الوطیہ کو شہید کردیا ۔ بحرین کے الجعفریہ اوقاف کے ادارے نے حکومت کے اس اقدام پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مسجد الوطیہ کی مسماری شیعہ مسلمانوں کے عقائد پر پابندی عائد کرنے پر مبنی بحرینی حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل ہے اور حکومت اس طرح ملک میں فرقہ پرستی کو ہوا دینا چاہتی ہے۔

بحرین کے الجعفریہ اوقاف کے ادارے نے کہاکہ مسجدوں کی مسماری شیعہ مسلمانوں کو سزائيں دینے کے مقصد سے ہے اور یہ سلسلہ بحرینی حکومت نے دوہزار گیارہ سے شروع کررکھا ہے ۔
واضح رہے کہ بحرینی عوام جن کی اکثریت شیعہ مسلمانوں کی ہے سن دوہزار گیارہ سے ملک میں اصلاحات، جہموریت اور آزادی کے حق میں مظاہرےکررہے ہيں ۔ بحرینی عوام کے انقلاب کے بعد سے حکومت نے شیعہ مسلمانوں کی بہت سی مساجد کو مسمار کردیا اور حتی ایک مسجد کے مقام پر پارک بنادیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169