19 دسمبر 2014 - 18:51
پاکستان: اعلی سطحی اجلاس، فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں ہونے والے ایک اعلی سطحی اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں سوا 4 گھنٹے تک اعلی سطح کا اجلاس جاری رہا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت اعلی عسکری حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے ملکی داخلی و خارجی سیکیورٹی سمیت ملک سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لئے موثر حکمت عملی سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی اور دہشت گردوں کے خلاف آخری حد تک جائیں گے، آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو ملنے والی کامیابیاں حوصلہ افزا ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

.......

/169