اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر محمد عبدالحمید ہندوستان کے صدر پرانب مکھرجی کی دعوت پر جمعرات کو ہندوستان کے دورے پر نئي دہلی پہنچے تھے۔ ان کا دورہ ہندوستان چھے دنوں پر مشتمل ہوگا۔ بنگلادیش کے صدر کے دورہ ہندوستان کا مقصد دو طرفہ تعلقات میں استحکام لانا اور سرحدی مسائل پر گفتگو کرنا ہے۔ وہ اپنے دورہ نئي دھلی میں وزیر اعظم نریندر مودی،وزیر خارجہ سشما سوراج اور نائب صدر حامد انصاری سے ملاقات کریں گے۔ بنگلادیش کے صدر ہندوستانی حکام سے ملاقات کرنے کےعلاوہ ہندوستان کے تاریخی مقامات کی سیربھی کریں گے۔ ہندوستان اور بنگلادیش کے درمیاں چارہزار چھیانوے کلومیٹر مشترکہ سرحد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲