16 دسمبر 2014 - 12:34
داعش کے ہاتھوں 17 جوانوں کا قتل

دہشت گروہ داعش نے جارحانہ کاروائی جاری رکھتے ہوئے عراق کے صوبے صلاح الدین میں سترہ جوانوں کو قتل کردیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ داعش نے مشرق تکریت کے علاقے العلم میں سترہ افراد کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔ یہ افراد ان دوسو عراقیوں میں سے ہیں جو چند روز قبل داعش کے خلاف گروہ تشکیل دینے کے سبب، دہشت گردوں کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے تھے۔ داعش نے پیر کے روز بھی موصل کے تیس جوانوں کو، اس گروہ میں شمولیت اور عراقی فوج سے مقابلے کے انکار کے سبب قتل کردیا۔ دوسری جانب عراق میں صوبہ صلاح الدین کو تكفيری دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے عراقی فوج ایک بڑا آپریشن شروع کرنے جا رہی ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق، اس آپریشن کا مقصد تكریت سمیت کئی اہم شہروں کو تكفيري دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانا ہے۔ عراقی فوج، رضاکار فورسز کی مدد سے تكریت کے پاس کے دو علاقوں کو پہلے ہی آزاد کرا چکی ہے۔ دوسرے علاقوں کو آزاد کرانے کی یہ وسیع مہم آئندہ 48  گھنٹوں میں شروع ہو جائے گی۔ایک عراقی تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ صلاح الدین کے باقی شہروں اور قصبوں کی آزادی سے موصل سٹی کی آزادی کا راستہ ہموار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب ایک صوبے کے بعد دوسرے صوبے کو آزاد کرانے کی حکمت عملی کا کام ہو رہا ہے۔ فوج اب صلاح الدین کو آزاد کرانے میں مصروف ہے، اس کے بعد داعش کا گڑھ سمجھے جانے والے موصل سٹی کی آزادی کے لئے مہم شروع کی جائے گی۔ در ایں اثنا صلاح الدین صوبے میں تكفيری دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں عراقی فوج نے 16  دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

.......

/169