13 دسمبر 2014 - 15:34
سری لنکا میں طیارہ حادثہ، ۴ فوجی افسر ہلاک

سری لنکا میں ایک طیارہ حادثے میں فضائيہ کے 4 افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی پولیس نے جمعہ کے روز بتایا کہ دارالحکومت کولمبوکے مضافات میں سری لنکا کی فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگيا جس کے نتیجے میں فضائیہ کے 4 افسران ہلاک ہوگئے۔ اس حادثے میں سری لنکن فضائیہ کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔ طیارے پر پانچ اہلکار سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ کاٹو نایکے سے رٹملانا جارہا تھا اور کاٹونایکے ہوائے اڈے سے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور اور راڈار سے منقطع ہوگيا تھا۔ سری لنکا کی فضائیہ نے اس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کے صبح چھ بج کر بیس منٹ پر پیش آيا۔ جائے وقوعہ پر کئي مکانات کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲