اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قاہرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے مصر میں فوجی کودتا کی مذمت کی۔
بنی سویف میں بھی مظاہرین نے مصر میں جمہوری عمل کی بازگشت کا مطالبہ کیا اور حسنی مبارک کے بری کۓ جانے پر مبنی عدالت کے فیصلے کی مذمت کی۔ اسکندریہ کے لوگوں نے بھی جلوس نکال کر مصر میں کودتا کےذریعے مصر میں برسر اقتدار آنے والی حکومت کی سرنگونی اور سیاسی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا۔ مصر کے شمالی علاقوں میں بھی اس طرح کے مظاہرے کۓ گۓ۔ مصر میں یہ مظاہرے ایسی حالت میں کۓ جارہے ہیں کہ جب تین جولائی کو محمد مرسی کو صدارت کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے مصر کے حکام اخوان المسلمین اور مخالفین کے خلاف شدید کارروائی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲