11 دسمبر 2014 - 13:11
دہشت گردوں کامقابلہ کرنے کے لئے پوري طرح تياررہيں: مقتدي صدر

عراق ميں صدر گروہ کے سربراہ اور مذہبي رہنما مقتدي صدر نے اپنے کارکنوں کو دہشت گرد کروہ داعش کے مقابلے کے لئے پوري طرح تيار رہنے کا حکم دے ديا ہے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر جماعت کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ سامرا شہر ميں تکفيري دہشت گرد گروہ داعش کي طرف سے جن خطرات کا مشاہدہ کيا جارہا ہے ان کے پيش نظر مقتدي صدر نے صدر جماعت کي فوجي ونگ سرايا السلام کے افراد کو حکم ديا ہے کہ وہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پوري طرح تيار رہيں -

خبروں ميں يہ بھي بتايا گيا ہے کہ عراق کے شمالي شہر تکريت ميں داعش کے خلاف فوج اور عوامي رضاکاروں کي کاروائي ميں مزيد بيس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں-
دوسري جانب کرکوک ميں بھي فوج اور دہشت گردوں کے درميان جنگ جاري ہے جس ميں کم سے کم پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے-
عراق سے ہي ايک خبر يہ بھي ہے کہ صوبہ الانبار ميں بھي فوج نے کم سے کم تيس دہشت گردوں کو ہلاک کرديا –
عراقي فوج نے اسي طرح صوبہ ديالہ کے المقداديہ علاقے ميں بھي داعش کے پندرہ عناصر کو موت کے گھاٹ اتار ديا ہے –
عراق کے سيکورٹي ذرائع نے کہا ہے کہ فوج نے الانبار کے علاقے ہيت کو دہشت گردوں کےقبضے سے آزاد کرانے کےلئے ايک بڑا آپريشن شروع کرديا ہے -
.....

/169