اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر کی اپیل پر ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے یوم سوگ پرایم ڈبلیو ایم کے کارکنان نے شرکت کی۔ لاہور، راوالپنڈی، اسلام آباد، جہلم، فیصل آباد ،جھنگ، چینوٹ، ملتان، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، میانوالی، ننکانہ صاحب، لودھراں، وہاڑی سمیت گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے پر امن کارکنان پر فیصل آباد میں ن لیگ کی جانب سے تشدد اور بے گناہ کارکن کی قتل پر احتجاج کیا گیا ۔مجلس وحدت مسلمین میڈیا سیل کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ وہ ملک عزیز میں تشدد اور انتہا پسندی کیخلاف ہیں۔ ہم نے ہمیشہ پر امن جدو جہد کی پاکستان تحریک انصاف کے موقف کی ہم بھر پور حمایت کرتے ہیں پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد اور گولیاں برسانہ کی ابتداء ن لیگ نے کی ہے جو ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی ایک سازش ہے مارشل لاءکے پیداوار جمہوریت کا نام بدنام کر رہے ہیں انہوں نے کہا گلو کریسی کے ذریعے حکومت کرسی بچانے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ہم اس فرسودہ نظام کیخلاف میدان میں موجود ہیں اور ملک سے ان جاگیرداروں ،لیٹروں ،دہشتگردوں کے سرپرستوں کے خاتمے تک موجود رہیں گے ،لاہور میں مسجد شہداءکے سامنے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ حسن ہمدانی کی قیادت میں وفد نے شرکت کی اور اظہار یکجہتی کی جبکہ فیصل آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماوُں سید ناصر شیرازی،سید اسدعباس نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار نقوی نے پی ٹی آئی کے جان بحق کارکن کے جنازے میں شرکت کی اور لواحیقین سے اظہار تعزیت کی۔ ادھر سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سانحہ فیصل آباد کی ذمہ دار حکومت اور مسلم لیگ ن ہے۔ حکومت تشدد اور ظلم پر اتر آئی ہے۔ حکمران اپنے اقتدار کے لیے لاشیں گرا رہے ہیں۔ رانا ثناءاﷲ نے حالات بگاڑنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ گولیوں سے حکومت مخالف تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے۔ شہداءکا خون ضرور رنگ لائے گا اور ظالم حکمرانوں کا اقتدار ختم ہو گا۔ حکومت سیاسی جنگ ہار چکی ہے اور حکمرانوں پر بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ طاری ہے۔ حکمران جماعت پولیس کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲