9 دسمبر 2014 - 02:28
مزاحمت کےسامنے مغربي سازشوں کي ناکامي پرزور

عراق نے مغربي سازشوں کو ناکام بنانے ميں شامي حکومت کي استقامت کو سراہا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب صدر نوري مالکي نے کہا ہے کہ شام کي عوامي حکومت کي استقامت اور پايداري نے مغربي ملکوں کي سازشوں کو نقش برآب کرديا ہے-

نوري مالکي نے لبنان کے ٹي وي چينل المنار کے ساتھ ايک انٹرويو ميں، شام کے نظام حکومت کا تختہ الٹنے کے مقصد سے مغربي ملکوں خصوصا امريکا کي سازشوں کي غير موثر بتايا اور کہا کہ شامي حکومت نے عوامي مدد و حمايت کے ذريعے ان تمام سازشوں کو ناکام بنا ديا ہے-
عراق کے نا‏ئب صدرنے عراق کے شمالي شہر موصل ميں داعش کے دہشت گردانہ اقدامات اور اس شہر کے داعش کے قبضے ميں چلے جانے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے بعض فوجي کمانڈروں اور سياسي عناصر کي ملک و ملت کے ساتھ غداري پر افسوس کا اظہار کيا-
انہوں نے کہا کہ عراق علاقے کا ايک اہم اور بڑا ملک ہے اور اسي بنا پر سبھي اس ملک ميں اپنا اثر و نفوذ پيدا کرنا چا ہتے ہيں-
انہوں نے کہا کہ بلا شبہ دشوار حالات کے باوجود عراقي فوج دہشت گردوں کا مقابلہ کررہي ہے –

نوري مالکي نے کہا کہ داعش کے خلاف عراق فوج کي برتري ميں عراق کي عوامي رضا کار فورس کے کردار کو نظر انداز نہيں کيا جاسکتا-
عراق کے نائب صدر نوري مالکي نے ملک کے بٹوارے کے لئے کي جانے والي سازشوں اور خطرناک منصوبوں کي طرف بھي اشارہ کيا اور کہا کہ عراق کا بچہ بچہ ملک کي تقسيم اور تسلط کي راہ ميں ايک مضبوط ديوار بنا ہوا ہے-
.......

/169