9 دسمبر 2014 - 02:22
افغانستان: طالبان کے حملے میں دس اہلکار ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں طالبان نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کرکے کم سے کم دس افراد کو ہلاک کردیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار کے علاقے میوند میں طالبان نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت چارعام شہری مارے گئے ، اس رپورٹ کے مطابق طالبان اور پولیس کے درمیان ہونے والی اس جھڑپ میں جو تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہی پانچ طالبان مارے گئے ہیں ۔ واضح ہو کہ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اعتراف کیا ہے کہ یہ حملہ طالبان نے ہی کیا ہے ۔

.......

/169