7 دسمبر 2014 - 17:55
ایرانی تیل کے بائیکاٹ کے خاتمے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے یورپ کی جانب سے ایران کے تیل کے بائیکاٹ کے خاتمے پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بیژن نامدار زنگنہ نے ویانا میں اوپیک کے اجلاس کے بعد یورو نیوز ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نزدیک ایران کے خلاف لگائی جانے والی سب سے بڑی پابندی کا تعلق تیل سے ہے اگر تیل کا بائیکاٹ ختم نہ کیا گيا تو گویا ایران کے خلاف عائد کی جانے والی کوئي پابندی بھی نہیں ہٹائی گئي۔ ایران کے وزیر پیٹرولیم اوپیک کے تیل کی پیداوار میں کمی سے متعلق سعودی عرب کے کردار کے بارے میں کہا کہ اوپیک کے تیل کی پیداوار میں کمی کے سلسلے میں سعودی عرب کا کردار اہم تھا لیکن اس کا سب سے زیادہ نقصان بھی سعودی عرب کو ہی ہوا ہے۔

.......

/169