7 دسمبر 2014 - 13:05
خلیج فارس میں ایران بنیادی کردار کا حامل،برطانیہ

برطانیہ کے وزیرخارجہ فلیپ ہیمنڈ نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران، خلیج فارس کی سلامتی میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ فلیپ ہیمنڈ نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں علاقے کی سیکیورٹی کے مسائل کے زیرعنواں کانفرنس سے اپنے خطاب میں ایران کو علاقے کا اہم ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ برطانیہ کے وزیرخارجہ نے داعش دہشتگرد گروہ کے بڑھتے ہوئے خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروہ کے خلاف عالمی اتحاد کے حملے، صرف اس کی پیش قدمی روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں تاہم اس گروہ کو عراق سے نکال باہر کرنے اور اسے مکمل طور پر شکست دینے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ منامہ میں مذکورہ اجلاس دنیا کے اہم سیاسی وفوجی حکام کی شرکت سے منعقد ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169