اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن نوذر شفیعی نے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کو اسلامی جمہوریہ ایران کی مؤثر اسٹریٹیجی قرار دیا ہے۔ نوذر شفیعی نے تہران سے شائع ہونے والے اخبار ایران سے گفتگو کے دوران کہا کہ مذاکرات کی حکمت عملی کے ذریعے ایران کے خلاف مزید پابندیوں کا سدباب کیا گيا ہے۔ نوذر شفیعی نے عالمی برادری کی جانب سے ایران کے احترام اور اس کے ساتھ تعاون کوان مذاکرات کا نتیجہ قرار دیا ۔ نوذر شفیعی نے مزید کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات جاری رہنے سے مزید مثبت نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169