6 دسمبر 2014 - 12:51
داعش کے پمفلٹس تقسیم کرنے والے 13افراد گرفتار-ممنوعہ لٹریچر برآمد

لاہور پولیس نے داعش کے پمفلٹس تقسیم کرنے اور وال چاکنگ کے الزام میں تیرہ افراد کو گرفتار کر کے ان سے مواد برآمد کر لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  لاہور پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم حزب التحریر کے کار کن شہر کے مختلف علاقوں میں داعش کی وال چاکنگ اور پمفلٹس تقسیم کر رہے ہیں اور انہوں نے گلبرگ میں ایک دفتر بھی بنا رکھا ہے ۔

پولیس نے مین مارکیٹ میں چھاپہ مار کر انھیں گرفتار کر لیا ۔
ان کے قبضے سے لٹریچر ، موبائل فونز اور کمپیوٹر برآمد کر لیے ۔ پولیس نے گرفتار ملزموں کے موبائل فون کی مدد سے ان کے دیگر ساتھیوں اور رابطوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔

.......

/169