6 دسمبر 2014 - 09:55
غرب اردن کو مسلح کرنے پر تاکید

اسلامی جمہوریۂ ایران کی مجلس شورائے اسلامی پارلیمنٹ، میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیش کے رکن نے غرب اردن کو مسلح کئےجانے میں مدد کے لئے ایران کے اقدامات کو شرعی اور قانونی قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریۂ ایران کی مجلس شورائے اسلامی پارلیمنٹ، میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیش کے رکن نے غرب اردن کو مسلح کئےجانے میں مدد کے لئے ایران کے اقدامات کو شرعی اور قانونی قرار دیا ہے۔ مہدی دواتگری نے ایران کی مجلس شورائے اسلامی پارلیمنٹ کی نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں غرب اردن کو مسلح کئے جانے کی ضرورت کے بارے میں کہا کہ اسلامی سرزمینیں غاصب صہیونی حکومت کے قبضے میں ہیں اس لئے ہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ اپنے برادران دینی اور اسلامی سرزمینوں کا دفاع اور تحفظ کرے۔ انہوں نے کہا کہ غرب اردن کو مسلح کئےجانے پر رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید بھی مسلمانوں خاص طور پر شیعوں کے مذہبی عقائد پر توجہ کے سبب ہے۔ دواتگری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بعض اسلامی ممالک مسلم قوموں کی مددکرنے میں کافی حد تک استقلال سے بہرہ مند نہیں ہیں کہا کہ مذہبی اصولوں اور عقائد پرتوجہ کے سبب، غرب اردن کو مسلح کرنے کی حمایت، ماضی سے زيادہ واضح اور روشن ہوجاتی ہے لیکن افسوس کہ بعض حکومتیں منجملہ آل سعود، مغربی ملکوں کے مفادات میں اہم رول اد کررہی ہیں ۔

.......

/169