4 دسمبر 2014 - 13:10
او آئی سی کی تہران کانفرنس،سازش کو ناکام بنانے کا بہترین موقع

پاکستان کے معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر جعفر رضی نے کہا ہے کہ تہران میں او آئی سی کے رکن ملکوں کے وزرائے اطلاعات ونشریات کا اجلاس، عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کا اہم موقع ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر جعفر رضی نے کہا ہے کہ تہران میں او آئی سی کے رکن ملکوں کے وزرائے اطلاعات ونشریات کا اجلاس، عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کا اہم موقع ہے۔ انھوں نے آج ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرچند کہ اسلامی تعاون تنظیم کی اب پہلے جیسی سرگرمیاں دیکھنے میں نہیں آرہی ہیں مگر ایران جیسے ملک میں او آئی سی کے رکن ملکوں کے وزرائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس، اس حوالے سے بھی بہت اہم ہے کہ اس اجلاس میں اہم اسلامی ملکوں کے وزراء نے شرکت، اور عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے اور تکفیریت سے نمٹنے پر تاکید کی۔انھوں نے کہا کہ یہ اجلاس، انتہا پسندی کے خاتمے اور مسلمانوں میں اتحاد و یکجہتی کے حوالے سے بہت اہم رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲