اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی انسانی حقوق کی وزارت نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروپ نے شام کی سرحد سے لگے قائم قصبے میں موجود فاسفورس کے کارخانے پر قبضہ کر لیا ہے اور اس نے فاسفورس کے ابتدائی مواد کو شام کے رقه صوبے منتقل کر دیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ فاسفورس مادہ خطرناک ترین مواد ہے جسے دھماکہ خیز مواد میں استعمال کیا جاتا ہے۔ انسانی حقوق کی وزارت کے بیان میں آیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم نے ملک کے اہم دستاویز اور وزارت تربیت کے کچھ کمپیوٹرز رقه صوبے پہنچا دیئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے خود ساختہ خلیفہ ابو بکر البغدادی نینوا صوبے کے باشندوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی گھڑی کو ایک گھنٹے آگے بڑھا لیں۔ یہ صرف ملک کی سرکاری گھڑی کی مخالفت میں اٹھایا گیا ایک قدم ہے۔
واضح رہے کہ شام کے شہر رقه میں سرگرم دہشت گردوں نے پورے صوبے کی گھڑی کو ایک گھنٹہ بڑھانے کا حکم دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169