اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے بدہ کو ایک بیان جاری کرکے اس ملک کے مختلف علاقوں میں طالبان کے سینتیس افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے اور اس دوران سڑک کے کنارے نصب اکیس بموں کا بھی پتہ چلا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس دوران طالبان کے ساتھ جھڑپ میں افغان فوج کے سات فوجی بھی مارے گئے۔
افغان وزارت داخلہ نے بھی آج ایک علحدہ بیان میں اعلان کیا کہ ملک کے کئي صوبوں میں پولیس کی کاروائي میں تینتیس طالبان ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوئے جبکہ پانچ افراد کوگرفتارکرلیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲