3 دسمبر 2014 - 16:42
شام میں نوفلائی زون قائم کرنا آسان کام نہيں ، امریکی وزارت دفاع

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے شام میں نوفلائی زون کی مخالفت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پنٹاگون کے ایک ترجمان جان کربی نے ہفتے وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکی کی حکومت شام میں نوفلائي زون قائم کرنےکا پرزور مطالبہ کررہی ہے اور یہ پوری طرح ترکی کے مفادات میں ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ نوفلائی زون علاقہ قائم کرنا شام کے مسئلے کا مناسب راہ حل نہيں ہے بنا برايں امریکی حکام کے لئے ضروری ہے کہ اس سلسلے میں ترک حکام کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ شام کے نتازعے کی پیچیدگی کے با‏عث اس علاقے میں نوفلائی زون قائم کرنا پیچیدہ کام ہے ۔جان کربی نے مزید کہا کہ ماضی میں بعض ممالک میں نوفلائی زون قائم کیا گیا تھا لیکن اس کا مطلب یہ نہيں کہ یہ کام آسان ہے۔

.......

/169