اہل ب یت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ براثا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حید العبادی نے جو بیلجئم کے دورے پر ہيں ہے آج یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ فدریکا موگرینی سے ملاقات میں عراق کے ساتھ یورپی ممالک کے تعلقات اور اس میں استحکام اور فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا۔
عراقی وزیراعظم کے دفتر کے بیان کے مطابق عراقی وزیراعظم نے اس ملاقات میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراق دنیا کے تمام ممالک کی نمائندگی میں داعش سے لڑ رہا ہے ، یورپی یونین کے تمام رکن مملک سے مطالبہ کیا کہ ہتھیاروں ، انٹیلیجنس اور ٹریننگ کے ذریعے اس ملک کی مدد کی جائے۔
اس موقع پر یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے داعش کے مقابلے میں عراق کے ساتھ مکمل تعاون پر آمادگی کااظہار کیا اور عراق کے جنگ زدہ علاقوں کی تعمیر نو کےلئے ضروری مدد پر تاکید کی ۔
عراقی وزیراعظم نے بریسلز میں دہشتگردی کے خلاف عالمی اجلاس کے موقع پر امریکی وزیرخارجہ سمیت مختلف ملکوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲