2 دسمبر 2014 - 19:47
شام کے عوام اپنے ملک کے صدربشاراسد کو بہت زيادہ پسند کرتے ہيں

روس کے صدر ولاديمير پوتين نے کہا ہے کہ شام کے عوام اپنے ملک کے صدر بشار اسد کو بہت زيادہ پسند کرتے ہيں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولاديمير پوتين نے، انقرہ ميں ترکي کے صدر رجب طيب اردوغان کے ہمراہ ايک مشترکہ پريس کانفرنس ميں کہا ہے کہ شام کے اقتدار ميں بشار اسد کا باقي رہنا، اس ملک کے عوام سے مربوط مسئلہ ہے اور شام کے صدر بشار اسد کو اپنے ملک کے عوام ميں کافي مقبوليت حاصل ہے-

روس کے صدر ولاديمير پوتين نے کہا کہ شام کے انتخابات سے بھي، يہ بات ثابت ہوچکي ہے کہ بشار اسد کو اس ملک کے عوام ميں بہت زيادہ مقبوليت حاصل ہے-
انھوں نے کہا کہ روس، ہرگز اس بات کي اجازت نہيں ديگا کہ عراق اور شام پر، دہشتگرد قبضہ کريں- روسي صدر نے کہا کہ عالمي برادري کو چاہيئے کہ ايک ايسا حل، پيش کرے جو شام ميں سب کيلئے قابل قبول ہو-
انقرہ ميں ہونے والي اس پريس کانفرنس ميں، ترکي کے صدر رجب طيب اردوغان نے بھي کہا کہ انھوں نے شام کے بارے ميں، اپنے روسي ہم منصب سے، مکمل تفصيل کے ساتھ گفتگو کي ہے تاہم شام کے بحران کے حل کے طريقہ کار کے بارے ميں، ترکي اور روس کے درميان کوئي اتفاق رائے نہيں ہوسکا-
.......

/169