2 دسمبر 2014 - 17:50
ایران دین کی راہ میں دشمنوں کا مقابلہ کرے گا: صدر مملکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران ماضی کی مانند قومی مقاصد، مفادات اور دین کی راہ میں دشمنوں کا مقابلہ کرے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے آج شمالی ایران کے صوبہ گلستان کے دانشوروں اور جاں نثاروں سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، اللہ تعالی کی مدد اور ایران کی عظیم قوم کی استقامت، اتحاد، جہاد، ایثار اور قربانی سے اپنے تمام مقاصد حاصل کرلے گا۔ ڈاکٹرحسن روحانی نے مزید کہا کہ ایثار و قربانی اور استقامت نے ملت ایران کو عالمی میدان میں ایک مضبوط ، طاقتور اور ناقابل شکست قوم بنا دیا ہے۔

.....

/169