اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں سیکیورٹی فورسیز کی کاروائیوں میں کم از کم سترہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر پاکستانی فوج کے حملے میں سترہ دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ اس ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان میں فوج کے جاری آپریشن کے نتیجے میں ابتک نوّے فیصد علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کیا جاچکا ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں اور ان کے درجنوں خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کیا جاچکا ہے۔ اس عرصے کے دوران پاکستان کے ایک سو چوبیس فوجی بھی مارے گئے۔ دوسری جانب پاکستان کے صوبے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسیز اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں آٹھ افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ ان جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسیز کے سات اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں سیکیورٹی فورسیز کی کاروائیوں میں کم از کم سترہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر پاکستانی فوج کے حملے میں سترہ دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ اس ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان میں فوج کے جاری آپریشن کے نتیجے میں ابتک نوّے فیصد علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کیا جاچکا ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں اور ان کے درجنوں خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کیا جاچکا ہے۔ اس عرصے کے دوران پاکستان کے ایک سو چوبیس فوجی بھی مارے گئے۔ دوسری جانب پاکستان کے صوبے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسیز اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں آٹھ افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ ان جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسیز کے سات اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔