1 دسمبر 2014 - 17:23
کابل میں خود کش حملہ، نو افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خود کش حملےکے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کا  یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب برقع ضلع میں کچھ لوگ قبائلی رہنماء کی نماز جنازہ کیلئے اکھٹے ہوئے تھے دہشت گردوں کا ہدف اعلی پولیس افسران تھے جو نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آئے تھے۔ تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔دوسری طرف شدت پسندوں سے نمٹنے میں ناکامی پر صدر اشرف غنی نے اعلیٰ سو ل اور ملٹری رہنماؤں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سے قبل دارالحکومت کابل کی پولیس کے سربراہ جنرل ظاہر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔یاد رہے نیٹو افواج کے افغانستان سے روانہ ہونے کی حتمی تاریخ قریب آنے کے ساتھ طالبان جنگجوؤں کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲