29 نومبر 2014 - 11:44
فلسطینی سرزمین کو یہودی رنگ دینے کی تجویز

صیہونی حکومت مختلف حربوں کے ذریعے مقبوضہ فلسطینی سرزمین کو یہودی رنگ میں رنگنے کے درپے ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت مختلف حربوں کے ذریعے مقبوضہ فلسطینی سرزمین کو یہودی رنگ میں رنگنے کے درپے ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر خارجہ اويگڈور لیبرمین نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین کو یہودی رنگ میں رنگنے کے لۓ تجویز پیش کی ہے کہ اس سرزمین میں آباد فلسطینیوں کو مالی پیکیج دیا جائے تاکہ وہ اپنے گھر بار چھوڑ کر چلے جائیں۔۔ اويگڈور لیبرمین نے مزید کہا ہے کہ  فلسطینیوں کا کچلا جانا اسرائیل کے لۓ ضروری ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی وزیر خارجہ اويگڈور لیبرمین کا شمار مقبوضہ فلسطینی سرزمین سے فلسطینیوں کے نکالے جانے کے حامیوں میں ہوتا ہے ۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲