28 نومبر 2014 - 16:34
پاراچنار میں علامہ نواز عرفانی کی شہادت پر چالیس دن سوگ کا اعلان

پاکستان کے ایک شیعہ عالم دین علامہ محمد نواز عرفانی کے قتل کے سلسلے میں پاراچنار میں چالیس دن کے سوگ اور تین دن کی ہڑتال ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنیسی۔ابنا۔ پاکستان کے ایک شیعہ عالم دین علامہ محمد نواز عرفانی کے قتل کے سلسلے میں پاراچنار میں چالیس دن کے سوگ اور تین دن کی ہڑتال ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہڑتال کے نتیجے میں صوبہ خیربختون کے شہر پاراچنار کے تمام تعلیمی و تجارتی مراکز بند رہيں گے۔ دوسری طرف علامہ محمد نواز عرفانی کے قتل کے خلاف پورے ملک میں دہشتگردی مخالف مظاہرے کئے جائيں گے۔ علامہ محمد نواز عرفانی کے قتل کے خلاف پاکستان کے عوام اور مذہبی وسیاسی شخصیتوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ پاکستان کی سیاسی ومذہبی شخصیتوں نے علامہ عرفانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے پاکستان کے دشمنوں کی سازش ہے اور اس کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیداکرنا اور شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اختلاف ڈالنا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دو دن قبل مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور شہرپاراچنارمیں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے علامہ عرفانی کو اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے شہید کردیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲