25 نومبر 2014 - 18:53
مذاکرات میں توسیع بہترین اور عاقلانہ اقدام: ڈاکٹر لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کی مدت میں توسیع کو بہترین اورعاقلانہ اقدام قراردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کی مدت میں توسیع کو بہترین اورعاقلانہ اقدام قراردیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر علی لاریجانی نے آج  بسیجیوں کے اجلاس میں کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کی مدت میں توسیع ایک بہترین قدم ہے کیونکہ سیاسی مذاکرات کے تمام پہلو ابھی بہت زيادہ واضح و روشن نہیں ہوئے ہیں اور ان میں اب بھی اختلاف وابہام موجود ہے اس لئے مدت میں توسیع نہایت ضروری ہے تاکہ دقیق تحقیق و جستجو کی جا سکے ۔واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات ميں کوئی حتمی سمجھوتہ نہ ہونے کے سبب جولائی 2015 تک مذاکرات کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲