اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں علاقے میں دشمن اور دوست تمام اسلامی انقلاب کی طاقت کو تسلیم کرتے ہیں اور یہ اسلامی نظام کی طاقت کے سامنے امریکیوں کے گھٹنے ٹیکنے کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت امریکیوں کی سیاسی و فوجی سرگرمیوں اور مذاکرات میں عیاں ہو گئی ہے اور اگر کبھی وہ تسلط پسندانہ رویہ اپناتے ہیں تو یہ ان کی تسلط پسند فطرت کی نشانی ہے۔
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے ایک پروگرام میں کہا کہ حالیہ برسوں میں انقلاب کی کامیابی کا اصل راز اور اسلامی انقلاب کی پیشرفت کا اہم نقطہ جس پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے وہ انقلاب کے اصول اور اس کی اہمیت اور وہ راستہ ہے جسے قائد انقلاب نے بیان کیا ہے۔
بریگیڈیر جنرل محمد علی جعفری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران کی طاقت کے اہم عنصر کیا ہیں، کہا کہ تسلط پسندانہ نظام کے مقابلہ میں ڈٹ جانا اور ان کی زور زبردستی اور دھمکیوں میں نہ آنا، اہم حکمت عملی ہے اور یہ ہماری طاقت و وقار کا سبب بھی ہے۔
انہوں نے عالمی تبدیلیوں کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کی تقاریر اور بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے قطب جو وجود میں آ رہے ہیں، اسلامی انقلاب سے پیدا ہوئے ہیں اور اسے صحیح طریقے سے درک کرنے کی ضرورت ہے۔
.......
/169