23 نومبر 2014 - 07:00
داعش کے دہشت گردوں کی لاشوں سے پٹ گئی سڑکیں

عراق کے البو فہد قبیلے کے سردار رافع عبدالکریم الفہداوي نے ہفتے کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز مشرقی رمادی کے سجاريہ علاقے میں داخل ہو گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، اس کارروائی میں داعش کے چار اسناپر ہلاک ہوئے جبکہ عراقی فضائیہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مسلسل بمباری کر رہی ہے۔

فہداوی نے سومريہ نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز رمادی سٹی کے مشرق میں واقع سجاريہ علاقے میں داخل ہو گئے ہیں جس کے دوران ہونے والی شدید جھڑپوں میں داعش کے چار اسناپر مارے گئے۔
ادھر صوبہ الانبار کے فوجی کمانڈر بریگیڈیر جنرل کاظم فهداوی کا کہنا ہے کہ فوج نے رمادي سٹی میں داعش کے دہشت گردوں کا ایک بڑا حملہ ناکام بنا دیا جس کے دوران درجنوں دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ اس سے قبل البو فهد قبیلے کے سردار نے بتایا تھا کہ سجاريہ علاقے کی آزادی کے لئے مہم شروع ہو گئی ہے جس کے دوران دہشت گردوں اور فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فهداوي قبیلے کے بہت سے جوان لاپتہ ہیں اور خدشہ اس بات کا ہے کہ داعش نے ان کو قتل کر دیا ہے۔
ادھر عراقی فوج اور رضاکاروں نے جنوبی سامراء کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا ہے اور بغداد-سامراء ہائی وے پر کنٹرول کر لیا ہے۔ العالم ٹی وی چینل کے رپورٹر نے بتایا ہے کہ فوج اور رضاکاروں نے جنوبی سامراء کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا ہے اور اب وہ سید غریب نامی علاقے کو آزاد کرانے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ دوسری جانب دجیل قصبے کے سربراہ محمد حسن دجیلی نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے دجیل قصبے کے شمال میں واقع سید غریب نامی پل پر کنٹرول کر لیا ہے جس کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں دہشت ہلاک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش کے دہشت گردوں کے لاشوں سے سڑکیں پٹی ہوئی ہیں۔
.......

/169