22 نومبر 2014 - 19:31
عراقی فوج الرمادی شہر میں داخل

عراق کے سیکورٹی اہلکار مغربی الرمادی کے سیجاریا علاقے میں داخل ہوگئے ہيں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے البوفھد قبیلے کے سردار رافع عبدالکریم فھداوی نے آج بتایا کہ فوج اور سیکورٹی اہلکار سیجاریا کے علاقے میں داخل ہوگئے ہيں۔ رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف عراقی فوج کی کاروائی میں داعش کے چار اسنائپر مارے گئے ہیں جبکہ عراقی فضائیہ، دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرمسلسل بمباری کررہی ہے۔ فھداوی نے سومریہ نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں اور داعش کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں میں چار دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں۔ دوسری جانب صوبہ الانبار کے فوجی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کاظم فھداوی کا کہنا ہے کہ فوج نے الرمادی شہر میں داعش کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنادیا ہے جس کے دوران درجنوں دہشتگردوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ اس سے قبل البوفھد قبیلے کے سردار نے بتایا تھا کہ سیجاریا علاقے کی آزادی کے لئے کاروائی شروع ہوگئي ہے جس کے دوران دہشتگردوں اور فوج کے درمیان شدید جنگیں ہو رہی ہيں۔ انھوں نے بتایا کہ فھداوی قبیلے کے بہت سے جوان لاپتہ ہیں اور شبہ ظاہرکیاجارہا ہے کہ داعش نے انھیں قتل کردیا ہے۔ دوسری جانب عراقی فوج اور رضاکارفورسز نے جنوبی سامرہ سے داعش دہشتگردوں کو پسپا کرتے ہوئے بغداد سامرہ قومی شاہراہ کاکنٹرول سنبھال لیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲