اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصر کی وزارت خارجہ کےاس بیان مین اعلان کیا گیاہے کہ یہ وزارت ہر قسم کے تشدد اور اشتعال انگیز اقدامات کی مذمت کرتی ہے۔ قاہرہ نے اعلان کیاہے کہ فلسیطین اور اسرائیل کے درمیان اشتعال انگیزیوں میں اضافے سے کوئی فائدہ حاصل نہيں ہوگا بلکہ اس سے مزید تشدد میں اضافہ ہوگا کہ جس سے ساز باز مذاکرات کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ بیت القدس میںایک فلسطینی جوان کے شہادت پسندانہ اقدام اور یہودیوں کی ایک عبادت گاہ پر فلسیطینیوں کے حملے میں5 یہودی ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور بھی مارے گئے ۔ پولیس کے مطابق دونوں حملہ آور فلسطینی اور مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے کے رہائشی تھے۔اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں اس وقت اردن کے علاقے مشرقی یروشلم پر قبضہ کیا تھا اور اس قبضے کو بین الاقوامی برداری تسلیم نہیں کرتی ہے۔ علاقے میں فلسطینی شہری امتیازی سلوک کی شکایات کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ علاقے میں یہودی آبادکاروں کی تعداد میں اضافہ، کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب ہے۔
.......
/169