18 نومبر 2014 - 10:54
عراق، دھماکوں میں 14 جاں بحق

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہوئے سلسلہ وار دھماکوں میں کم سے کم 14 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے ایک تجارتی علاقے میں ہوئے2  کار بم دھماکوں میں کم سے کم 14  افراد جاں بحق اور 30 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پہلے کار بم دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 15  زخمی ہوئے۔

یہ دھماکے بغداد کے مشرق میں ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ مغربی بغداد کے الامیریہ علاقے میں ہوا جس میں 6  افراد ہلاک ہو گئے اور 16  دیگر زخمی ہو گئے۔

اطلاعات ملنے تک دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تھی تاہم عراقی حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے حملوں میں تکفیری دہشت گرد ملوث ہوتے ہیں۔

.......

/169