اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی القیوم یونیورسٹی کے وائس چانسلرخالدحمزہ نے آج بتایا کہ ابتداء میں بارہ طلباء کو اور پھر اس کے بعد مزید پانچ طلبہ کو یونیورسٹی سے نکال دیاگیا اور ان پر یونیورسٹی میں داخل ہونے کی پابندی عائد کردی گئی۔ اس سے قبل بھی الازہر یونیورسٹی کے بائیس طلبہ اور طالبات کو مظاہروں میں شرکت کے لئے اکسانے کے الزام میں یونیورسٹی کیمپس سے باہر نکال دیاگیاتھا۔ اس سے پہلے المنیایونیورسٹی کے وائس چانسلرجمال ابوالمجد نے بھی اخوان المسلمین سے منسوب بائیس طلبہ و طالبات کو مظاہروں میں شرکت کے الزام میں ایک سال کے لئے یونیورسٹی سے نکال دیاتھا۔ واضح رہے کہ مصر میں مرسی حکومت کے خلاف بغاوت کے مخالفین اس ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کررہے ہيں۔ عین شمس ، حلوان اور صوبہ الجیزہ کے فیصل علاقے میں ہونے والے مظاہروں میں پولیس کے ظالمانہ اقدامات اور گرفتار کئے جانے والے مظاہرین کی رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا جبکہ فیصل علاقے کے مظاہرین فوجی حکومت کے خاتمے اور فوج کی بیرکوں میں واپسی کا مطالبہ کررہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲