اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے تین مختلف علاقوں میں دہشت گرادنہ بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں کم سے کم 5 افراد مارے گئے اور تقریبا" 20 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو بغداد کے مضافات میں واقع علاقے رضوانیہ میں ہونے والے حملے کا نشانہ بنے۔ان تین بم دھماکوں میں ایک کار بم دھماکا تھا جس میں 3 افراد مارے گئے۔ کار بم دھماکا بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک کار پارکنگ میں ہوا جس میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس بم دھماکے سے پارکنگ میں کھڑی کاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بغداد ہوائي اڈے کے نزدیک ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری تکفیری دہشت گردوں نے قبول کی ہے۔
.......
/169