16 نومبر 2014 - 12:26
پرویز رشید نے کیا عمران خان پر الزام عائد

پاکستان کے وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے طرفداروں کے مظاہرے پر عام بجٹ استعمال کررہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے طرفداروں کے مظاہرے پر عام بجٹ استعمال کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں عمران خان کو جواب دینا ہوگا کہ وہ مظاہرین کیلئے کس بجٹ کو استعمال کررہے ہیں۔ پاکستان کے وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا یہ دعوی، جھوٹا ثابت ہوا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس بات کا دعوی کرتے ہوئے کہ سنہ دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے، اسلام آباد میں دھرنا دے رکھا ہے اور اس نے بارہا اعلان کیا ہے کہ جبتک نواز شریف کی حکومت مستعفی نہیں ہوگی اس کا دھرنا جاری رہے گا۔ یہ ایسے میں عوامی تحریک نے حکومت کے خلاف پہلے ہی دھرنا ختم کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲